Doctors

کورونا کا شبہ،3 سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ ملی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ سیکرٹریٹ نے کورونا وائرس کا شبہ ہونے پر 3 سینیٹرز کو سینیٹ اجلاس میں شرکت کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سینیٹر عابدہ عظیم، سینیٹر مولانا عطاالرحمان اور سینیٹر فدا محمد نے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے باعث آج انہیں سینیٹ کے اجلاس میں شریک ہونے سے روک […]

چین کا 100 ملین روپے مالیت کا امدادی سامان پنجاب حکومت کو عطیہ

لاہور(نمائندہ آفتاب)مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے والے ملک چین نے 100 ملین روپے مالیت کا امدادی سامان پنجاب حکومت کو عطیہ کردیا۔ قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ چین کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا سے متعلقہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچا جسے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وصول کیا۔اس موقع پر […]

فیصل آباد،جنرل ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں تعینات ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،فیصل آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد4 ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں تعینات ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،کورونا سے متاثرہ […]

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر میں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔عدالتی حکام کے مطابق […]

باٹا پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو 1 لاکھ جوتے دے گا

جوتے بنانے والی معروف کمپنی باٹا نے کورونا کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف میں ایک لاکھ جوتے تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ باٹا پاکستان کے مارکیٹنگ مینیجر محمد زبیر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ ممالک میں […]

کورونا،شہید ڈاکٹرز کے اہلخانہ کو نوکریاں دی جائیں:بلاول زرداری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بدقسمتی سے ابتدائی طور پر نافذ ہونے والے بہترین لاک ڈاؤن کو وفاقی حکومت نے سبوتاژ کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے پنجاب کی طبی تنظیموں کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں […]

شوکت خاتم کے لیکچرار ڈاکٹر طارق کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں مقیم معروف کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق شفیع کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر طارق شفیع کورونا سے متاثر تھے اور لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال لندن میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ڈاکٹر طارق شفیع کے اہلخانہ نے بھی ان کی […]

18ویں ترمیم،شہباز گل کی پیپلز پارٹی پر شدید تنقید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم نے جعلی اکاؤنٹ تو بھرے ہیں لیکن سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا۔ اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ ‏اندازہ تو تھا کہ سندھ کو بہت نوچا گیا ہے لیکن سندھ میں اندازوں سے کہیں زیادہ […]

کورونا،سندھ کے ہسپتالوں کے لیے مزید حفاظتی سامان بھجوادیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل نے صوبہ سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے لیے کورونا وائرس کا حفاظتی سامان بھجوادیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے سندھ کو ارسال کئے سامان میں 2لاکھ 90ہزار 986 فیس ماسک ، 12 ہزار این-95 ماسک، 54 ہزار 692 […]

کورونا فنڈ،وزیراعلیٰ کی ڈاکٹروں کی تنخواہ نہ کاٹنے کی ہدایت

لاہور(نمائندہ آفتاب)وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ڈاکٹروں کی تنخواہ نہ کاٹنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہےکہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں ان کی تنخواہ نہ کاٹی جائے، ہم کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔ دوسری جانب محکمہ صحت […]