Fund

کورونا فنڈ میں1 روپے کے عطیہ پرحکومتی 4 روپے شامل ہونگے:وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کو ان مستحق افراد کے لیے مختص کردیا ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے کہا گزشتہ روزاحساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت امداد وصول کرنے […]

پاکستانی قوم آزمائش میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے:عثمان بزدار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کی ملاقات. صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول نے 45 لاکھ 42 ہزار روپے کا چیک دیا.تفصیلات کے مطابق یہ چیک پنجاب کے 9 تعلیمی […]

ثانیہ مرزا نے فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ جیت لیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی بھارت کی پہلی پلیئر ہیں، انھوں نے آن لائن 10 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ ثانیہ کو ماں بننے کے بعد کامیابی سے کورٹ میں واپسی کی وجہ سے ایشیا اوشینا زون سے اس ایوارڈ کیلیے […]

حکومت کا دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ‘میں آج دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر […]

وزیراعظم فنڈ میں کتنی رقم جمع ہوئی؟اعدادو شمار جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے تازہ اعداد و شمارجاری کردیے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک تین ارب روپے سے زائد جمع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم مقصد کے لیے امداد دینے والوں کے جذبے کو سلام […]

کورونا فنڈ،وزیراعلیٰ کی ڈاکٹروں کی تنخواہ نہ کاٹنے کی ہدایت

لاہور(نمائندہ آفتاب)وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ڈاکٹروں کی تنخواہ نہ کاٹنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہےکہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں ان کی تنخواہ نہ کاٹی جائے، ہم کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔ دوسری جانب محکمہ صحت […]

رومان رئیس نے کرکٹ کا سامان نیلام کر کے 9 لاکھ کا فنڈ اکھٹا کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے کرکٹ کا سامان نیلام کر کے 9 لاکھ سے زائد کا فنڈ اکٹھا کر لیا۔ چند روز قبل رومان رئیس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد […]

زکوٰۃ کا پیسہ بیرون ملک دوروں کیلئے نہیں ہوتا:چیف جسٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ زکوٰۃ کا پیسہ بیرون ملک دوروں کے لیے نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیےازخود نوٹس کیس کی ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان […]

پی سی بی کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ 5 لاکھ 36 ہزار 5 سو روپے جمع کروائے ہیں، پی سی بی نے 25 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز اور […]

سوئی ناردرن کا کورونا ریلیف فنڈ میں 19 ملین روپے کا عطیہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرا دیا۔ چیئر پرسن سوئی ناردرن گیس پائپ لمیٹڈ روحی رئیس خان اور مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور […]