Govt

سندھ بھر میں عید کی نماز کے لیے ہدایت نامہ جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے نماز عید اور جمعتہ الوداع کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں ہدایت نامہ جاری کیا گیا جو کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیج دیا گیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ نماز عید کے لیے مقررہ مقامات کی پہلے سے […]

اسلام آبادہائیکورٹ نے میئراسلام آباکوعہدے پربحال کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی پر حکم امتناع جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی کرپشن الزامات پر معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ لوکل […]

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے بتایا کہ ’اللہ کا شکر میرا کورونا ٹیسٹ مفنی آگیا ہے اور اب سیلف آئسولین کا دورانیہ مکمل کر کے گھر شفٹ ہوگیا ہوں‘واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی […]

ملک بھر میں یکساں پالیسی تک بسیں نہیں چلائیں گے:ٹرانسپورٹرز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں یکساں پالیسی لائے جانے تک گاڑیاں چلانے سے انکار کردیا۔ ملک بھر کے ٹرانسپورٹروں نے پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی قائم کرلی جس کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کی طرف سے ملک بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے مشترکہ اور یکساں ایس اوپیز جاری ہونے تک […]

حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کو 15 روز کیلئے بڑھادیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت بلوچستان نےصوبے میں سمارٹ لاک ڈاون کو 15 روز کے لیے بڑھادیا جو اب 2 جون تک برقرار رہے گا۔ بلوچستان میں موجودہ لاک ڈاون کی معیاد آج دوپہر بارہ بجے ختم ہوگئی تھی جس کی توسیع کے لیے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔لاک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں تمام شاپنگ […]

چیف جسٹس نے سرکاری لیب کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کورونا کے مشتبہ مریض کا سرکاری لیب سے ٹیسٹ مثبت اور پرائیویٹ سے منفی آتا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے کرونا ازخود نوٹس […]

کراچی کی سینٹرل جیل میں 40 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی سینٹرل جیل میں 40 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مزید 300 قیدیوں کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے۔ جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں چار روز قبل 150 قیدیوں کے نمونے لیے گئے تھے جن میں سے 40 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا […]

کورونا کی آڑ میں مساجد و مدرسہ کو ہدف بنایاگیا:وفاق المدارس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے علمائے کرام کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کورونا کی آڑ میں مسجد، مدرسہ اور دینی معاملات کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے علمائے کرام کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے […]

حکومت کا ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس ٹھیکے پر دینے کی سمری منظوری کے لئے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش […]

سندھ حکومت کا ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر ہفتہ اور اتوار کر بھی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نےکہا کہ پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنےکے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے پابند ہیں لہٰذا عدالتی حکم کے مطابق ہفتے اور اتوارکو […]