high court

اسلام آبادہائیکورٹ نے میئراسلام آباکوعہدے پربحال کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی پر حکم امتناع جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی کرپشن الزامات پر معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ لوکل […]

اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم عادل زمان ضمانت پر رہا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب وکیل مدعی […]

حجام کی دکان کیلئے بھی ایس او پیز بنائیں:سندھ ہائیکورٹ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظر ثانی کی ہدایت کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاک ڈاؤن میں چھوٹےدکانداروں کو کاروبار کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سندھ حکومت کو حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظر ثانی کی ہدایت کردی۔دورانِ سماعت جسٹس […]

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کو ملزمان کی ضمانت سے روک دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا،عدالت نے کہاہے کہ پشاور ہائیکورٹ مقدمات میں ضمانت کے عبوری احکامات بھی جاری نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزموں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی […]

چوہدری برادران کی نیب کیخلاف درخواست پر نیا بینچ تشکیل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری برادران کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ مسلم لیگ (ق) کے قائدین چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین نیب کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ […]

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر میں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔عدالتی حکام کے مطابق […]

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکرٹری کورونا میں مبتلا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالتی حکام نے بتایا کہ چیف جسٹس کے سیکرٹری اسد کھوکھر نے 4 مئی اور 6 مئی کو ٹیسٹ کرائے جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔عدالتی حکام کا کہنا تھا کہ چیف […]

چیئرمین اختیارات، لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو نوٹس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کے اختیارات سے متعلق کیس میں عدالت نے نیب کونوٹس جاری کر دیا ۔ چیئرمین نیب کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔حکومتی وزیر نے بھی چیئرمین نیب کے لامحدود اختیارات کی مخالفت […]

ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے:چوہدری برادران

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ […]

کورونا آلات کی عدم فراہمی،ڈاکٹرز کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹروں کو حفاظتی آلات کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ ہائی کورٹ نے غیر ضروری درخواست دائر کرنے والے ڈاکٹروں کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج کرتے ہوئے محکمہ صحت کو بدنامی کا سبب بننے والے ڈاکٹروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی اجازت […]