Message

قومی کرکٹر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔ وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔قومی کرکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘میں اور میرے خاندان نے آج حورین سکندر […]

محمد آصف کی حکومت سے سنوکر کلبز کھولنے کی اپیل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کورونا وائرس سے پریشان ورلڈ سنوکر چیمپئین محمد آصف نے سنوکر کلبز کھولنے کی اپیل کردی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں محمد آصف نے وزیراعظم عمران خان سمیت تمام اعلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ چیمپئین ہونے کے باوجود میرا ذریعہ معاش سنوکر کلب ہے۔ محمد آصف نے کہا کہ مجھ سمیت […]

شادی کی سالگرہ پرہمایوں سعید کا بیگم کے نام محبت بھرا پیغام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید نے اپنی شادی کی سالگرہ پر بیگم کے نام محبت بھرا پیغام دیا ہے۔ اپنی جاندار اداکاری کے باعث مشہورومعروف اداکارہمایوں سعید آج اپنی شادی کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی اہلیہ ثمینہ کے نام محبت بھرے پیغام میں لکھا […]

احساس کیش پروگرام،امریکا کی جانب سے 50 لاکھ ڈالر کی امداد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی جانب سے احساس کیش پروگرام کے تحت 50 لاکھ ڈالر کی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں امریکا کے سفیر پال جانز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ پاکستان اور امریکا مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔ دونوں ممالک کی شراکت داری وائرس کی روک تھام […]

احساس پروگرام کی رقم وصولی کا میسج احسن اقبال کو بھی موصول

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)احساس پروگرام کی امدادی رقوم 12000 روپے کی وصولی کا میسج مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کو بھی آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نارووال سے رکن قومی اسمبلی، سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بھی ان کے موبائل فون پر میسج ملا ہے […]

سینیٹر مرزامحمد آفریدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے سینیٹر مرزامحمد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چئیرمین سینیٹر مرزامحمد آفریدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد سینیٹر مرزامحمد آفریدی اپنے گھر میں آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے گزشتہ ہفتے پشاور […]

عمران عباس مولانا طارق جمیل کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار عمران عباس نے مولانا طارق جمیل کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔ عمران عباس کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔ آپ کو ان لوگوں سے معافی مانگنے یا انہیں وضاحت دینے کی […]

سماجی دوری اختیار کرنےکا پیغام دینے والی ‘کووڈ19 بائیک’

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمگیر وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماہرین کی جانب سے تمام تر لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے اور ایک دوسرے سے مصافحہ اور گلے ملنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی دوری اختیار کرنے کے حوالے سے دنیا بھر سے عجیب و […]

کورونا آسٹریلوی باکسر کیلئے رحمت بن گیا،اسلام قبول کرنے کا اعلان

برلن(سپورٹس ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مشہور باکسر ہیلم اوٹ نے اسلام کی حقانیت کو پہچان لیا اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر ہیلم اوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے […]

حکیم الامت ؒ کا آفاقی و ہمہ گیر پیغام

حکیم الامت ؒ کا آفاقی و ہمہ گیر پیغام اختر سردار چودھری علامہ ا قبالؒ بیسویں صدی کی معروف شخصیت تھے۔ مسلمانوں کے لئے ہمیشہ قابل عزت اور قابل احترام تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی ،آپ کی شاعری کے گوناں گو پہلو اور ہمہ گیریت مسلمان معاشرے کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے […]