Murad Ali Shah

وزیر اعلیٰ سندھ کی آئی جی کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ سندھ میں […]

مریم اورنگزیب نے عمران خان کی تقریر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا

لاہور(نمائندہ آفتاب)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں صرف جھوٹ بولا ہے کیونکہ ان کے پاس کورونا سے مقابلے کے لیے اہلیت اور صلاحیت نہیں ہے۔ گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر قوم سے خطاب کیا جس میں ان […]

سندھ حکومت کا خشک راشن خریدنے اور مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 60 ہزارراشن بیگز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا […]

وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ لیبر کے فلیٹس کو آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کرنے کی ہدایت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ لیبر کے فلیٹس کو آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر قرنطینہ مرکز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ سیکریٹری آب پاشی ڈاکٹرسعید اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت فیاض عباسی کو خاص نگرانی کے […]

سندھ حکومت کی وفاقی حکومت کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ سندھ میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کے باعث صوبائی حکومت نے انتہائی اقدامات پر غور شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ویڈیو کانفرنس اجلاس میں وفاقی […]

کورونا،سندھ حکومت نے قرنطینہ کیلیے عمارتوں کی تلاش شروع کردی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قرنطینہ کیلیے عمارتوں کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے باعث سندھ حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ کمشنرز کو ہر ضلع میں قرنطینہ کیلیے قابل استعمال سرکاری عمارتوں کی نشاندہی […]

وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات جاری ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ملاقات میں موجود ہیں، جس میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ […]

وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ‌سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے جس میں سندھ کی جانب سے دیئے گئے ایجنڈے پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات مشترکہ مفادات کونسل سے پہلے ہوئی،جس میں صوبے سے متعلق پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا […]

سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں کمی، 9ماہ کیلئے بجٹ تجاویز اسمبلی میں پیش

کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت نے آئندہ 9 ماہ کے لیے صوبائی ترقیاتی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے نئی اسکیموں کے لیے 50 ارب سے کم کرکے 26 ارب مختص کر دیئے او ر کہا ہے کہ مالیاتی مسائل کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی ہے جب کہ گزشتہ سال 598 ارب […]

پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ، سپیکراور ڈپٹی سپیکرسندھ اسمبلی کے ناموں کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): اکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کو ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کر دیاہے۔ بلاول ہاﺅس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ جبکہ آغا سراج درانی کو سپیکر اور ریحانہ لغاری کو […]