Notification

سپریم کورٹ،بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ملک میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے بین الصوبائی سفر کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی پابندی […]

اسلام آباد میں او پی ڈیز دوبارہ غیر معینہ مدت تک بند کر دی گئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں کی آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹس ( او پی ڈیز) دوبارہ غیر معینہ مدت تک بند کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کے لیے 9 اپریل کا نوٹیفکیشن فوری طور پر تاحکم ثانی […]

نوشین جاوید چیئرپرسن ایف بی آر تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔ وزیراعظم کی ٹیم میں اختلافات، تلخ جملوں کا تبادلہ، شبر زیدی رخصت پر چلے گئے.ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیٹ کرکے نوشین جاوید امجد کی تعیناتی کی منظوری دی جس کے بعد شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین کی […]

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 7 روز کے لیے توسیع،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نمائندہ آفتاب)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں 7 روز کے لیے توسیع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے تک توسیع کردی گئی ہے۔ جس کے بعد 14 اپریل تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ اشیائے […]

ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 39 روپے 22 پیسے کی کمی کردی گئی، اور اپریل کے مہینے […]

ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے معطل کرنے کا نیا نوٹی فکیشن جاری

لاہور(نمائندہ آفتاب)وزارت ریلوے نے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے معطل کرنے کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت ریلوے نے 24 مارچ کو اعلی حکومتی حکام کی ہدایت پر 31 مارچ تک ٹرین آپریشن معطل کرنے کے حوالے […]

کورونا،آزاد کشمیر میں بھی مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آزاد کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اگلے تین ہفتوں میں نماز جمعہ سمیت پانچ نمازیں گھروں میں ادا کی جائیں، ڈپٹی کمشنر بدرمنیر کا کہنا ہے کہ مساجد میں […]

اشیائے خورونوش پر سیلز ٹیکس اور پرچون قیمت پرنٹ کرنے کی شرط ختم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے تمام کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد کیلئے عائد سیلز ٹیکس کے ساتھ پرچون قیمت پرنٹ کرنے کی شرط یکم مئی 2020 تک ختم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے کھانے پینے کی تمام اشیاء کی درآمد کے لئے عائد سیلز ٹیکس اور کم ازکم پرچون قیمت پرنٹ کرنے […]

سندھ میں رات 8 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد کسی کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ صرف ہسپتالوں کے قریب واقع میڈیکل سٹورز کو کھلا رکھا جاسکے گا۔ خیال رہے کہ سندھ میں اب […]

وزیراعظم نے ملک بھر میں مسافر ٹرینیں بند کرنے کی منظوری دیدی

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں مسافر ٹرینیں بند کرنے کے وزارت ریلوے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ویڈیو لنک کے ذریعے ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس ہوا جس میں ریلوے افسران نے کورونا وائرس کے حوالے سے ریلوے آپریشن کی موجودہ صورتحال پرسفارشات پیش […]