People

لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 3 افراد زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)راوی روڈ اور بادامی باغ میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راوی روڈ پر سائیکل پر سوار دو دوست احمد اور وسیم کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گئے جب کہ بادامی باغ کے علاقے میں حسن نامی نوجوان ماتھے پر ڈور پھرنے […]

عوام ن لیگ کا کردار پہچان چکی ہے:شہباز گل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ ن لیگ سیاسی جماعت کم پروپیگنڈہ سیل زیادہ ہے،کرپٹ لیگی رہنمامحکمہ ایکسائزکاجعلی لیٹرپھیلارہے ہیں،حکومت نے شراب کاکوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ پروپیگنڈہ میں ریاست مدینہ کالفظ ڈھٹائی سے استعمال کرتے ہیں،اسحاق ڈاراربوں روپے لوٹ […]

کورونا،شنیرااکرم کو لوگوں کی بے حسی نے رنجیدہ کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی ویکسین تو ایجاد نہیں ہوئی لیکن اس وائرس سے بچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے جو سماجی فاصلہ ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جب کہ لوگ اس صورتحال […]

عوام آج بھی عمران خان کو میدان میں کپتان دیکھنے کی خواہشمند

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم میں عمران خان کپتان اور جاوید میاں داد نائب کپتان کے طور پر مقبولیت میں سب سے آگے ہیں۔ عمران خان نے اپنی کپتانی میں پاکستان کو 1992 کے ورلڈ کپ میں کامیابی دلائی۔ ورلڈ کپ 1992 میں بھی جاوید میاں داد ہی عمران خان کے ساتھ […]

لاک ڈاؤن میں نرمی سے عوام کا بھلا نہیں ہوگا:پی ایم اے

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کہا ہے کہ حکومت کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے سے عوام الناس کا بھلا نہیں ہونا ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ […]

عوام نے احتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑیگا:شبلی فراز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ […]

قرنطینہ مراکز میں موجود افراد کو باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں مسافروں کو باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت دے دی، مسافر دوران قیام آرڈر پر کھانا منگوا سکیں گے۔ انہوں نے کہا ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانے کی شکایت پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے […]

شارجہ،48 منزلہ رہائشی بلڈنگ میں آتشزدگی،متعدد افراد زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ میں 48 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شارجہ میں واقع ایک رہائشی عمارت ابکو ٹاور میں منگل کی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی فلورزکو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی […]

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کردی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک مزید 15 روز کی توسیع کردی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش […]

اسرائیل نےکورونا کا علاج دریافت کرنے کا دعوی کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مہلک کورونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا اعلان اسرائیلی وزارتِ دفاع اور اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیاتی تحقیق نے کیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے مذکورہ تحقیقی ادارے کا دورہ […]