PMLN

ن لیگ کورونا کی بجائے حکومت اور نیب سے برسرپیکار ہے:فردوس عاشق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ کہ (ن) لیگ عمران خان اور نیب پربرس رہی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی سوچ، ہمت اورجدوجہد مسلسل سے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت […]

لاہور پارکنگ کیس،حافظ نعمان عدالت سے رہا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں نامزد لیگی رہنما حافظ نعمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے اور قرار دیا ہے کہ لاہور پارکنگ کمپنی کا کیس نیب کے دائر اختیار میں نہیں آتا ہے ۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے […]

پاکستان مسلم لیگ ن نے پیٹرول 50روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے پیٹرول 50روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے،اس وقت قوم کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے،پیٹرول کی قیمت آدھی نہیں تو ایک تہائی ضرور کم […]

خواجہ برادران کی بے نتیجہ خیر سگالی ملاقات

خواجہ برادران کی بے نتیجہ خیر سگالی ملاقات شاہد ندیم احمد ملک بھر میں جیسے کورونا کی صورت حال بدلتی جارہی ہے ،ویسے ہی روزانہ کی بنیاد پر ملک کا سیاسی منظر نامہ بھی تبدیل ہو رہا ہے ۔لاک ڈاﺅن کی پرواہ کیے بغیر سیاسی جماعتوں نے مستقبل کے جوڑ توڑ اور ممکنہ سیاسی ضرورتوں […]

ن لیگیو خدا کا خوف کرو، کورونا پر اپنی سیاسی دکانداری بند کرو:فردوس عاشق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دکان لگانے سے باز نہ آئی۔ اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دکان لگانے سے باز نہ آئی۔ دنیا عوام […]

ن لیگ کا باغی اراکینِ پنجاب اسمبلی سے متعلق مؤقف سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے والے ایم پی ایز پرانے لوٹے ہیں، یہ لوٹے ایم پی ایز پہلے بنی گالہ بھی جا چکے ہیں۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر تحریک انصاف کو ایم پی ایز کی حمایت کا شوق ہے تو […]

ن لیگ کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، شہبازشریف کی واپسی کا مطالبہ

لاہور(ویب ڈیسک): اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے، لیگی رہنماؤں میں گرما گرمی، سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی خواجہ آصف، پیر صابر شاہ اور جاوید لطیف میں ہوئی۔ سینیٹر پیر صابر شاہ پارٹی پالیسیوں پر برہم […]

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن پر سنگین سوالات اٹھادیے

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت لاہورمیں پارٹی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی پی پی قیادت نے ن لیگ کے بطوراپوزیشن کردارپرگہرے سوالات اٹھادیے. بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا لیگی لیڈر شپ باہر ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر منظر سے غائب ہیں، مریم نواز خاموش ہیں، […]

نوازشریف نے تمام حالات و واقعات کو تحریری شکل دیدی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنیوالے تمام حالات و واقعات اورسیاسی معاملات کو تحریری شکل دیدی ہے اور دستاویزکو خاندان کے سپردکردیا گیا ہے. سابق وزیر اعظم اگلے چند دنوں میں اہم شخصیات جن میں سینئر صحافی بھی شامل ہیں سے […]

نیب کا شریف خاندان کے دفاتر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

لاہور(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورونے شریف خاندان کے دفاترپر چھاپہ مارکرلیپ ٹاپس اورکمپیوٹرزسمیت اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے. نیب کی جانب سے چھاپہ سلمان شہباز اور محمد عثمان کے دفتر پر مارا گیا، نیب کے انٹیلی جنس ونگ، سی آئی ٹی ونگ ٹو اور دیگر نے اسٹنٹ ڈائریکٹر حامد جاوید کی سربراہی […]