Points

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پھر سستا ہوگیا

لاہور (کامرس ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم سٹاک مارکیٹ سے بھی سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے آغاز پر 16 پیسے […]

روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 3.38 روپے سستا ہوگیا

کراچی(کامرس ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3.38 روپے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں […]

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،پہلی بار ٹریڈنگ معطل

کراچی(کامرس ڈیسک)سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں دو فیصد کمی اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے بعد سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی۔ شرح سود میں کمی کے مثبت اثرات جلد ہی […]

انگلش فٹبال کلب 62 ارب 46 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلش فٹبال کلب نیو کاسل کو 300 ملین پاؤنڈز میں فروخت کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ برطانوی میڈیا نیو کاسل کے مالک ما ئیک ایشلے نے یہ کلب امانڈا سٹیولے کو فروخت کیا، امانڈا سٹیولے کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت حاصل ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش […]

پاکستان سٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کو 542 ارب روپے کا فائدہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے تیزی سے جہاں انڈیکس میں بہتری آئی وہیں سرمایہ کاروں کو بھی 542 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔ رواں کاروباری ہفتے مارچ سے 3 اپریل کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج مندی سے تیزی کی جانب گامزن ہوگئی۔ ہفتے کے آغاز میں ہنڈریڈ انڈیکس 27461 کی […]

کورونا پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبا، انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پرآگیا

لاہور(نمائندہ) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر چھائے شدید مندی کے بادل مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں اور ہنڈریڈ انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جمعرات کے روز کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 30 ہزار 416 کی سطح پر موجود تھا۔ […]

پی ایس ایل ٹرافی کا فیصلہ میدان میں ہوگا پوائنٹس پر نہیں:عاطف رانا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر ملتان سلطانز کو ٹرافی دینا ممکن کسی کہ خواہش ضرور ہوسکتی ہے لیکن حقیقت نہیں اور پی ایس ایل ٹرافی کا فیصلہ کسی موزوں وقت پر میدان میں کھیل کر ہی ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کے ملتوی […]

پاکستان کی سٹاک مارکیٹ آج بھی مسلسل مندی کا شکار

لاہور(نمائندہ آفتاب)کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر کی طرح پاکستان کی سٹاک مارکیٹ بھی مسلسل مندی کا شکار ہے۔ منگل کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 684 کی سطح پر موجود تھا۔ ایک وقت میں انڈیکس 33 ہزار 893 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا تاہم […]

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،انڈیکس 34 ہزار کی سطح تک گرگیا

لاہور(کامرس ڈیسک)سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث انڈیکس 34 ہزار کی سطح تک گرگیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 36 ہزار سے 34400 کی سطح تک گرگیا۔ 16سو پوائنٹس کی کمی کے بعد […]

پاکستان سٹاک مارکیٹ آج پھر کریش کرگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک ہفتے میں دوسری بار کریش کرگیا۔ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں 1324 پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔حصص کی قیمتوں میں شدید گراوٹ کے باعث مارکیٹ کریش کرگئی […]