Press Conference

طیارہ حادثہ،پنجاب فرانزک لیب کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تکنیکی طور پر مکمل فٹ تھا اور اس حال ہی میں انسپکشن ہوئی تھی، جہاز کے لینڈنگ گئیر میں خرابی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حادثے کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی […]

شہباز شریف کو ملک سے بھاگنے نہیں دینگے:مراد سعید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ بڑے میاں کی منی لانڈرنگ کا مرکزی کردار ان کے سمدھی تھے ،چھوٹے میاں کے ایک چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ اب کی ٹرانزیکشن ہوئی ،بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کیلئے بھاگ جانا کسی طور پر ممکن نہیں ۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید […]

پاکستان جلد کورونا کی دوا کی تیاری شروع کر دیگا:ظفر مرزا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج میں مؤثر دوا ’رمڈیسیویر‘ کی تیاری پاکستان میں چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گی جس کی قیمت کم سے کم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی […]

فواد چوہدری نے اسمبلی میں تقاریر کو وقت کا ضیاع قرار دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے. اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا پھیل کیوں رہا ہے اور اس حوالے سے تحقیق کس مرحلے پر ہے، دنیا کب تک علاج دریافت کر سکتی ہے؟، 5 پاکستانی […]

لاک ڈاؤن بارےسخت پالیسی نہیں اپنائی جاسکتی:شبلی فراز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کا فارمولا پاکستان سمیت کئی ممالک میں ناکام ہوگیا۔ وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا بوجھ سب سے زیادہ مزدور طبقے پر پڑا، احساس پروگرام کے تحت 200 ارب کا پیکیج دیا، چاہتے […]

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا،عمر اکمل اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فکسنگ کیس میں بطور ملزم پیشی پر بھی عمراکمل کا بادشاہوں والا رویہ رہا،انھوں نے این سی اے سٹاف کو جسم کا ٹمپریچر چیک کرانے سے گریز کیا،وہ کرکٹ فیلڈ میں کم تنازعات میں زیادہ ایکشن میں نظر آئے، آسٹریلیا میں بھائی کامران اکمل کی جگہ وکٹ کیپنگ سے انکار، ٹریفک وارڈن سے جھگڑے،ورلڈکپ […]

یاسمین راشد کورونا کے حقائق چھپارہی ہیں:گرینڈ ہیلتھ الائنس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد پر پنجاب میں کورونا کے حقائق چھپانے کا الزام لگایا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے عہدیدار ڈاکٹر سلمان حسیب نےکہا کہ پنجاب کورونا کے لحاظ سے خطرناک ترین بن چکا ہے اور وزیر صحت پنجاب کے حقائق […]

سیاسی ڈاکٹروں سے گزارش ہے سیاست نہ کریں:شہباز گل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کے ترجمان شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ جب سندھ حکومت خود کورونا پرسیاست سے تھک گئی تو ڈاکٹروں کو آگے کر دیا۔ کراچی میں ڈاکٹروں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ڈاکٹروں نے پریس کانفرنس پیپلز پارٹی کے کہنے پر کی، جو فیصلے […]

دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت، یاسمین راشد کی بے احتیاطیاں

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد دوسروں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کا مشورہ دیتی ہیں تاہم ان کی اپنی بے احتیاطی سامنے آگئی ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت یاسمین راشد نے نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھا ،نہ ہی ماسک لگایا۔دوسروں کوماسک استعمال کرنےکی تاکید کرنے والی […]

وزیراعلیٰ سندھ کا اگلے 2 ہفتے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلے 2 ہفتے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی تو وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے 14دن لاک ڈاؤن بڑھایا ہے جب کہ لاک ڈاؤن کھولنے نہیں اسے مزید سخت کرنے کی بات ہوئی ہے۔ سندھ اسمبلی آڈیٹیوریم میں پریس کانفرنس […]