PSL

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے وطن پہنچ کر تنہائی اختیار کرلی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے سینٹ لوشیا پہنچ کر تنہائی اختیار کرلی۔ ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے تھے، انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو تنہائی اختیار کرنے کی اطلاع دی۔سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرا کورونا […]

شرجیل کی ابھی قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی:وقار یونس

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کو شرجیل خان فوری طور پر قومی ٹیم میں واپسی کیلیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔ وقار یونس نے کہا کہ شرجیل کو ابھی بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے، انھیں صرف ایک یا 2 اننگز کی بنیاد پر نہیں جانچا جاسکتا، انھیں اپنی فٹنس پر خاص طور […]

راشد لطیف کا پی ایس ایل کی انعامی رقم کرونا میں مختص کرنے کا مشورہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان راشد لطیف نے پی ایس ایل مالکان کو لیگ کی تمام انعامی رقم کرونا وائرس کے لئے مختص کرنے کا مشورہ دے دیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی انعامی رقم کو کرونا وائرس کی امدادی رقم میں […]

زندگی کرکٹ سے زیادہ ضروری ہے:بین ڈنک

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک کا کہنا ہے کہ زندگی کرکٹ سے زیادہ ضروری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کی فوری معطلی کے بعد بین ڈنک نے اپنے پیغام میں لاہور قلندرز کا […]

بھارتی امیگریشن حکام نے اپنے ہی 29 باشندوں کو ملک میں داخلے سے روک دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی کوریج کرنے والے کریو میں شامل 29بھارتی باشندوں کو اٹاری بارڈرمیں بھارتی امیگریشن حکام نے داخلے سے روک دیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 29بھارتیوں کو پی سی بی نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے خصوصی اجازت حاصل کرکے واہگہ بارڈر پار کرادیا۔اگر اجازت نہ ہوتی تو […]

کورونا،پی ایس ایل سے وابستہ تمام افراد کے ٹیسٹ کے نتائج منفی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سے منسلک تمام افراد کے کووڈ-19 ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی تصدیق کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے منسلک تمام تر افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈ کاسٹرز […]

ڈیرن سیمی نے کورونا کے باوجود پی ایس ایل کو کامیاب ترین لیگ قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کامیاب ترین لیگ ثابت ہوئی۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی منسوخی کے اعلان کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ویسٹ […]

پی ایس ایل ملتوی ہونے سے تمام سابق اور موجودہ کھلاڑی مطمئن

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق اور موجودہ کرکٹرز نے پی ایس ایل میچز ملتوی کرنے کے فیصلے کو شرف قبولیت بخش دی۔ سابق اور موجودہ کرکٹرز پی ایس ایل 5کے میچز کو ملتوی کرنے سے مطمئن ہیں،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وسیم اکرم نے کہا کہ میں غیر ملکی اور ملکی کرکٹرز سمیت ایونٹ کا حصہ بننے […]

فاصلہ رکھنے پر کسی کو بے عزتی کا احساس نہیں ہونا چاییے:ڈیرن سیمی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ڈیرن سیمی نے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام جاری کردیا، پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ فاصلہ رکھنے پر کسی کو بے عزتی کا احساس نہیں ہونا چاییے۔ ڈیرن سیمی نے کہا میں کورونا وائرس کو بہت سنجیدہ لے رہا ہوں اور ہر ممکن احتیاطی […]

غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کے باعث پی ایس ایل ملتوی کیا:وسیم خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات کے باعث پی ایس ایل ملتوی کیا گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وسیم خان نے کہا کہ کورونا پوری دنیا کو متاثر کررہا ہے تو کرکٹ بہت چھوٹی بات ہے، ہم نے […]