PTI

کورونا کے پھیلاؤ پر ڈپٹی سپیکر حکومت کیلئے خطرہ بن گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزار چند روز قبل بیرون ملک سے وطن تشریف لائے تو ان کی اسی فلائیٹ میں کچھ اور پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔ ان میں ایسا محنت کش بھی شامل تھا جس کے والدین فوت ہو گئے اور وہ لاک ڈاون کے باعث ان کے جنازوں میں بھی شریک […]

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ انتقال کرگئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر کے مطابق فیصل جاوید کی والدہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ چیف آرگنائزر نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں فیصل جاوید اور ان کے اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں۔

ق لیگ ایک بار پھر پی ٹی آئی حکومت سے ناراض

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوبارہ تحققیقات کھلنے کی اطلاعات پر وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ق میں فاصلے بڑھنے لگے۔ 19 سال پرانی فائلیں کھلنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ق) ایک بار پھر پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہوگئی، (ق) لیگ نے تحفظات پر اتحادی قیادت سے جواب مانگ لیا۔مسلم لیگ (ق) کے رہنماوں نے […]

پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد بھی کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران قرنطینہ مراکز اور ہسپتالوں کے دورے کرتا رہا، کھانسی اور بخار کی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے […]

لوگ پی ٹی آئی میں عمران خان کیلئے آئے کسی اور کیلئے نہیں:زلفی بخاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے لوگ پارٹی میں عمران خان کے لیے آئے تھے، جہانگیر ترین یا زلفی بخاری کے لیے نہیں۔ بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اس […]

فیصل واڈا کا 2 گاڑیوں پر 1 ہی نمبر،حکومت کا کارروائی کا حکم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی حکومت نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے زیر استعمال جعلی نمبر پر مشتمل گاڑیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ نجی اخبار کےمطابق وفاقی وزیر فیصل واڈا کی سوشل میڈیا پر سی ویو کلفٹن پر تفریح کرنے کی تصاویر اور ویڈیو نشر ہونے پر سندھ حکومت حرکت میں […]

علیم خان نے جہانگیر ترین کے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے الیکشن مہم اور حکومت سازی کے دوران جہاز کے استعمال سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں علیم خان نے کہا کہ انہوں نے اور جہانگیر ترین نے جہاز مشترکہ طور پر لیز پر لیا تھا اور جو بھی پارٹی میں آیا وہ […]

چور کے ہاتھ کاٹیں گے تو چوری رکے گی:جاوید میانداد

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان جاوید میانداد فکسنگ کرو پیسہ کماؤ، معافی مانگو اور واپس آ جاؤ کی پالیسی پر پھٹ پڑے۔ جاوید میانداد نے کہاکہ فکسرز کو قانون کے شکنجے میں کسنے کیلیے کرمنل قانون بنانے کی بات چھوڑیں بس جسے فکسنگ میں ملوث دیکھیں اٹھا کر باہر پھینک دیں، ماضی میں کھلاڑی قانونی داؤ پیچ […]

پیپلز پارٹی کو ٹیوشن کی ضرورت ہے:شہباز گل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کے مفاد میں پیپلز پارٹی کی نوزائیدہ لیڈر شپ کے لئے ماہر استاد کی ضرورت ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ وفاق جہاں پورے پاکستان کے لئے طبی آلات، ٹیسٹ کٹس اور عوام کو مالی مددفراہم […]

پی ٹی آئی رہنما نجیب ہارون نےقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نےقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ نجیب ہارون نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔مستعفی ہونے والے ممبر قومی اسمبلی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونےکے باوجود نہ اپنے حلقے کے […]