quarantine

پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد بھی کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران قرنطینہ مراکز اور ہسپتالوں کے دورے کرتا رہا، کھانسی اور بخار کی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے […]

کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار کورونا سے جاں بحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کورونا سے ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کے بعد وائرس سے مرنے والے اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق کچھ روز قبل ایس ایس پی سٹی آفس میں اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انور سمیت کچھ […]

سٹیٹ بینک نے قرنطینہ کیے گئے نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دیدی

لاہور(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 14 دن تک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عالمی مرکزی بینک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ دوبارہ استعمال کر رہے ہیں لہٰذا بینکوں کو 14 دن قرنطینہ کیے […]

بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی بڑی تعداد کوروناوائرس میں مبتلا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کوروناوائرس کا شکار نکلی۔ میڈیا نیوز کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے401 مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، کورونا کے مثبت مسافر15پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچے تھے، گزشتہ 15 دنوں کے دوران بیرون ملک سے 15 پروازیں 2348 مسافروں کو لیکر کراچی […]

کورونا وائرس میں مبتلا خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹنڈوالہ یار کے نجی ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لچھمن داس کے مطابق نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون کی چند دن قبل کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی اور اب خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک […]

لاہور سٹیشن پر قرنطینہ کی گئی اے سی بزنس کوچ میں آتشزدگی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر کھڑی قرنطینہ کی گئی اے سی بزنس کوچ میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لاہور ریلوے سٹیشن پر قرنطینہ بنائی گئیں اے سی بزنس کلاس کی متعدد مسافر بوگیوں میں سے پلیٹ فارم نمبر ایک پر […]

دبئی سے 400 افراد وطن پہنچ گئے،قرنطینہ سینٹرز منتقل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی سے نجی ائیر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے 400 سے زائد افراد پاکستان پہنچ گئے۔ دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے 250 افراد پشاور اور 188 ملتان پہنچے جنہیں سکریننگ اور طبی جانچ کے بعد قرنطینہ مراکز اور ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ملتان پہنچنے والے 172مسافروں کو قرنطینہ سینٹر، 9 کو ہوٹل جب […]

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

لاہور(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ اور 14 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملتان ائیر پورٹ پر کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے لاہور روانہ ہو گئے۔ ملتان ائیرپورٹ پر گزشتہ روز دبئی سے پرواز […]

دبئی اور ابو ظہبی سے آنے والے سینکڑوں مسافر قرنطینہ منتقل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ابوظہبی اور دبئی سے 4 خصوصی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد آنے والے افراد کو مختلف مقامات پر قرنطینہ مراکز منتقل کر دیا گیا جب کہ ابوظہبی میں انتقال کرنے والے شخص کی میت لاہور منتقل کر دی گئی ہے۔ ابوظہبی سے130 مسافر پی آئی اے کی پرواز سے فیصل […]

گورنر سندھ سے ملنے والے تمام افراد قرنطینہ ہوں:وزیر ریونیو

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان گورنر سندھ سے ملنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سوشل میڈیا پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘جن […]