Quetta

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس،شین واٹسن اگلا پی ایس ایل کھیلیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیکر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی۔ پی ایس ایل فائیو کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر نے میڈیا سے وڈیو لنک گفتگو میں کہا کہ معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ […]

کوئٹہ سے 5 ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لینے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت بلوچستان نے کوئٹہ سے 5 ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سے 5000 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے جب کہ ضلع جعفر آباد میں بھی ٹیسٹ […]

کوئٹہ میں ریسٹورینٹس سمیت مخصوص دکانیں کھولنے کی اجازت

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انتظامیہ نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاوٴن میں نرمی کرتے ہوئے ریسٹورینٹس سمیت چند مخصوص دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی۔ کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور شرائط کے ساتھ چند کاروباروں کو کام کی اجازت دے دی گئی۔ شہر کے ریسٹورنٹس بھی کھلے رہے گے […]

کورونا کیخلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا:عمران خان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اپریل کے آخر تک ہمارے ہسپتالوں پر بہت دباؤ ہوگا۔ دورہ کوئٹہ کے موقع پر ایک تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے اکیلے کوئی نہیں لڑسکتا، پوری قوم کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، کورونا سے اکیلے نہ وفاقی […]

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ جائیں گے۔ عمران خان کوئٹہ میں ایک روزہ دورے کے دوران گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔ انھیں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم دیگراہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

کوئٹہ جیل انتظامیہ کا کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیو ں کو لینے سے انکار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں جیل انتظامیہ نے کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیو ں کو جیل میں لینے سے انکار کردیا۔ جیل حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں گزشتہ روز ایک انڈر ٹرائل قیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے پولیس سے نئے قیدی لینے سے انکار کردیا۔ جیل انتظامیہ کا […]

حکومت سے مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے کوئٹہ میں کام شروع کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کی وزراء کمیٹی سے کامیاب مذاکرت کے بعد احتجاج ختم کرکے تمام ہسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ 90 فیصد ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس فراہم کی گئی تھیں ، حکومت ڈاکٹرز کے لیے تمام تر […]

فکسنگ الزامات،عمر اکمل کو 6 ماہ کی سزا ملنے کا امکان

کراچی(سپورٹس ڈیسک)مشکوک افراد سے کیوں ملے؟ ذاتی وجہ ہے نہیں بتا سکتا، عمر اکمل معطلی کے وقت تفتیشی افسران کو یہی جواب دیتے رہے، البتہ انھوں نے میچ فکسنگ کے الزام کو قبول نہیں کیا، ان پر مشکوک روابط کی رپورٹ نہ کرنے کا چارج لگا، موبائل فون قبضے میں لے کر چیک کیا گیا، […]

پی آئی اے کا چھوٹے روٹس پر فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے چھوٹے روٹس پر فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی آے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹے روٹس کی پروازوں میں کوئٹہ، گوادر، بہاولپور، رحیم یارخان اورملتان سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں بھی شامل ہیں، ان تمام پروازوں کا […]

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 750 روپے کی کمی

کراچی(کامرس ڈیسک)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 750 روپے کی کمی ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 52 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور […]