Shah Mehmood Qureshi

ہر پاکستانی اپنے ملک کا سوچ کر ایک دوسرے کا سہارا بن جائے:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کوروناوائرس سے بچاوَ کےلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے،حکومت عوام کے تحفظ کےلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے،شہری،تاجر اور دیگر افراد اپنے ملک کا سوچ کر ایک دوسرے کا سہارا بن جائیں،مشکل حالات میں ذخیرہ اندوزی نہیں کرنی چاہیے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ […]

شاہ محمود قریشی کا کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر آئسولیشن میں جانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر آئسولیشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر ایک نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی بنی ہے جو معاملے کا جائزہ لے رہی ہے، […]

صدرمملکت ،وزیرخارجہ اور وفاقی وزیرمنصوبہ بندی چین روانہ

لاہور(نمائندہ آفتاب)چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خصوصی طیارے پرچین روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔صدرمملکت اپنے ہم […]

ملتان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا موٹرسائیکل پراپنے حلقے کا دورہ

لاہور(ویب ڈیسک): عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےموٹرسائیکل پر اپنے حلقہ این اے 156 کا دورہ کیا. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے محلہ غریب آباد کے عمائدین کے ساتھ ملاقات کی. شہری وزیر خارجہ کو بغیر پروٹوکول اپنے درمیان دیکھ کر خوش، بھرپور استقبال کیا.

” دنیا تجارتی مفادات کی وجہ سے مسئلہ کشمیرپرخاموش ہے “

لاہور(ویب ڈیسک): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا مسئلہ کشمیر میں جاری ابترصورتحال سے آگاہ ہے لیکن تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل گزشتہ سال پانچ اگست […]

شاہ محمودقریشی کی زیرِصدارت ملتان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت سرکٹ ہاوس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا. وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، چیف وہپ عامر ڈوگر اور معاون خصوصی جاوید اختر انصاری نے اجلاس میں شرکت کی. ڈپٹی کمشنر عامر خٹک،ممبران صوبائی اسمبلی سلیم لابر، واصف راں،ظہیرالدین خان اور طارق عبدللہ بھی اجلاس […]

” مشکل گھڑی میں ترک قیادت اورعوام کیساتھ کھڑے ہیں “

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر افسو س کا اظہار کیا ہے. وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کیساتھ کھڑے ہیں اورغم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں. وزیرخارجہ شاہ […]

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تہران میں ایرانی صدر اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں، خطے میں تناؤ کے خاتمے پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی ملک کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرانے کا مشن، وزیر خارجہ نے تہران میں […]

بھارت پاکستان کیخلاف دشمنی پر مبنی جارحانہ عزائم رکھتا ہے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کو نے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد جموں و کشمیر پر استعمال کر سکتا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی غیر قانونی غاصبانہ اقدامات، […]

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا ،اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائےگا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائےگا ،اجلاس میں آٹا،چینی کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق مسابقتی کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائےگی ،اس کے علاوہ بجلی وگیس […]