spokesman

اثاثہ جات کیس،شہباز شریف کی نیب کے سامنے پیش ہونے سے پھرمعذرت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نیب کی جانب سے کورونا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کے باوجود ایک مرتبہ پھر پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا […]

بھارت صرف اپنے ملک کی اقلیتوں کی فکر کرے:عائشہ فاروقی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت کسی اور کی فکر کرنے کے بجائے اپنے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام مسلمانو ں پر عائد کرنے کی سازشی مہم پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ردعمل میں […]

کورونا ،بلوچستان میں شہریوں کیلئے ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں شہریوں کو ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں شہری ہر صورت ماسک کا استعمال کریں ،کسی بھی کپڑے، مفلر یا چادر سے بھی منہ […]

لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد افرادگرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 20 دنوں میں 4 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ترجمان کراچی پولیس نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ترجمان کےمطابق 23 مارچ […]

کورونا،پاکستان نے ریلیف فلائٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے کرونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ریلیف فلائٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کر دیا۔10 اپریل کو پی آئی اے کا طیارہ ڈنمارک جائے گا، 11 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے اڑان بھری گی اور 125 […]

کورونا کے خاتمے کیلئے بھارت کشمیر سے پابندیاں ختم کرے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے کورونا وائرس کے پیش نظر ایک بار پھر کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہزاروں کشمیری نوجوان، سول سوسائٹی کے ارکان، صحافی اور کشمیری رہنما بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے […]

کورونا وائرس کے پیش نظر پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں

لاہور(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کے پیش نظرقومی ایئرلائن پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔ ترجمان قومی ایئرلائن عبداللہ خان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ہدایت پرکورونا کے پھیلاؤکوروکنے کے لیے پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں۔ پابندی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے 28 مارچ تک […]

ایس آئی یو ٹی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کی مفت کردیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت دستیاب ہے۔ ترجمان ایس آئی یو ٹی کے مطابق یہ سہولت 24 گھنٹے مفت فراہم کی جارہی ہے جب کہ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ اور سکریننگ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ […]

چین کے شہرووہان میں کرونا کی وجہ سے پھنسے پاکستانی طلبا کیلئے امداد روانہ

لاہور(نمائندہ آفتاب)چین کے شہرووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے امداد بجھوا دی گئی۔ چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے امداد بجھوا دی گئی، امدادی پیکج میں روز مرہ کھانے کی اشیاء شامل ہیں۔ پاکستانی طلبا کے لیے امداد او پی ایف کی جانب سے بھجوائی گئی جب کہ امدادی سامان […]

پاکستان نے بھارت سے مقبوضہ میں کورونا کے حوالے سے تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر شدید تشویش ہے اس لئے بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں کرونا وائرس کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کو […]