Taliban

امریکہ سے معاہدے پر عمل کیلئے پرعزم ہیں:افغان طالبان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم امریکا سے تاریخی معاہدے پر عمل کے لیے پرعزم ہے۔ غیرملکی ایجنسی کے مطابق رمضان المبارک کے اختتام پر اپنے پیغام میں ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور دوسرے فریق بھی افغانستان میں امن […]

طالبان کا افغان انٹیلی جنس کے دفتر پر خود کش حملہ،7 اہلکار ہلاک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے غزنی میں انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کے دفتر پر طالبان کے کار بم حملے میں 7 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق کار بم دھماکا افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا جس […]

زلمے خلیل زاد کی طالبان رہنما ملا عبدالغنی سے ملاقات

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغان امن عمل کی کوششوں کے سلسلے میں طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر پہنچ گئے ہیں۔ افغان خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین […]

طالبان نے ماہ رمضان میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کردیا

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کے ماہ صیام کے احترام میں جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے رمضان کے مہینے میں سیز فائر کی پیشکش کو […]

افغانستان،طالبان حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 28 اہلکار ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبوں بلخ اور تخار میں طالبان جنگجوؤں نے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 28 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان جنگجوؤں کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کا پہلا واقعہ صوبے بلخ میں پیش آیا جہاں 9 اہلکار […]

قیام امن کی راہ نہیں چھوڑنی چاہئے !

قیام امن کی راہ نہیں چھوڑنی چاہئے ! تحریر :شاہد ندیم احمد پاکستان ہمیشہ سے نہ صرف افغانستان، بلکہ پورے خطے میںامن و استحکام کا خواہاں رہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے حالیہ افغان امن معاہدے میں مخلصانہ کوششیں کی گئیں، جنہیں عالمی سطح پر تسلیم کرنے […]

طالبان نے ساتھیوں کی رہائی کے بعد افغان حکومت کے 20 اہلکاروں کو رہا کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے اور طالبان نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کے بعد افغان حکومت کے 20 اہلکاروں کو رہا کردیا ہے۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ طالبان کی جانب […]

افغان حکومت نے 100طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کی جانب سے مذکرات ختم کرنے کے اعلان کے اگلے ہی روز افغان حکومت نے 100طالبان قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان قومی سلامتی کونسل کے ترجمان اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم کے رکن جاوید فیصل کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے […]

طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں افغان فوج کے 19 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان جنگجوؤں کے دو حملوں میں افغان فوج کے 19 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دو صوبوں تخار اور زابل میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 19 […]

طالبان کا افغان حکومتی وفد کیساتھ مذاکرات سے انکار

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 21 رکنی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے انٹرا افغان مذاکرات سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صدر اشرف غنی کی جانب سے ’بین الافغان مذاکرات‘ کے لیے تشکیل دی گئی 29 رکنی […]