Test

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کوروناکا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو […]

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے بتایا کہ ’اللہ کا شکر میرا کورونا ٹیسٹ مفنی آگیا ہے اور اب سیلف آئسولین کا دورانیہ مکمل کر کے گھر شفٹ ہوگیا ہوں‘واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی […]

کراچی کی سینٹرل جیل میں 40 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی سینٹرل جیل میں 40 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مزید 300 قیدیوں کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے۔ جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں چار روز قبل 150 قیدیوں کے نمونے لیے گئے تھے جن میں سے 40 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا […]

آکسفورڈ میں کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام

آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاری کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی جب کہ امریکی کمپنی موڈرینا نے تجرباتی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاری کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی ہے، تجرباتی بنیاد پر ویکسین 6 بندروں کو دی گئی لیکن ان بندروں میں بھی کورونا وائرس اس مقدا ر میں […]

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنا کورونا ٹسٹ کرالیا۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد فوری طور پر اپنا کورونا ٹسٹ کرایا جو منفی آیا۔

ون ڈے کپتانی کا تاج بابر اعظم کے سر پر سجادیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ون ڈے ٹیم کی قیادت کا تاج بھی بابر اعظم کے سر سج گیا، آئندہ سیزن کیلیے ذمہ داری سونپ دی گئی، اظہر علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی بھی سال بھر برقرار رہے گی۔ سری لنکا سے ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ پر سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی قیادت سے […]

رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کا جھوٹ پکڑنے کے ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کرپٹ کرکٹرز کو پکڑنے کیلیے منفرد تجویز سامنے آگئی جب کہ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کا جھوٹ پکڑنے کے ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا۔ سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کھلاڑیوں کے باقاعدگی سے جھوٹ پکرنے کے ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے، افغان وکٹ کیپر بیٹسمین شفیق اللہ پر فکسنگ […]

حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ڈاکٹر کا انتقال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ہلال احمر ہسپتال کے ڈاکٹر نوشاد حسین انتقال کرگئے۔ ڈپٹی کمشنر فواد سومرو کے مطابق ڈاکٹر نوشاد گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے اور گزشتہ 6 روز سے چھٹیوں پر تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈاکٹر نوشاد میں کورونا وائرس کی علامتیں تھیں تاہم ان کا ٹیسٹ […]

بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کیلئے 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صوبوں کی مشاورت سےبیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے پالیسی میں تبدیلی […]

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر میں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔عدالتی حکام کے مطابق […]