Today

عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شوال 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں میٹ کمپلیکس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین مُفتی منیب الرحمان کریں گے۔ چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ […]

سندھ میں آج سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے آج صوبے میں سخت لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ آج جمعتہ الوداع کو صوبے میں سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا اور مساجد میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات ہوں گے۔ سندھ حکومت نے کہا ہےکہ شہری وفاقی حکومت کے ایس اوپیز کے تحت نماز […]

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ اور ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔ ذرائع کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیاء نے آج صبح وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے […]

ہیٹ ویو کا پہلا روز، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج معتدل ہیٹ ویو کا پہلا روز ہے جس کے باعث امکان ہے درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جس کی وجہ سے شہر قائد کا موسم آج […]

سندھ کے تاجروں کا آج سے تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت سے تاجر رہنماؤں کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد تاجروں نے آج سے تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔ کمشنر آفس کراچی میں سندھ کے وزراء کی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی اس دوران مطالبات نہ ماننے پر تاجر رہ نما احتجاجاً مذاکرات چھوڑ کر آگئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے […]

ملک میں آج سے محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن شروع

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں آج سے محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز آج سے اندرون ملک آپریشن شروع کررہی ہیں جس میں لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں پروازیں چلائی جائیں گی۔ پرواز کی روانگی سے قبل طیارے میں سپرے کے بعد سول ایوی ایشن […]

کورونا کا خوف،فواد چوہدری آج اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہونگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کئی اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے سے انکار کردیا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کئی اراکین اور عملے کے کورونا نتائج مثبت آنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا […]

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ انتقال کرگئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر کے مطابق فیصل جاوید کی والدہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ چیف آرگنائزر نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں فیصل جاوید اور ان کے اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں۔

آج کراچی میں ہیٹ ویو کا آخری دن ہے:محکمہ موسمیات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج کراچی میں ہیٹ ویو کا آخری دن ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 5 سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی تھی اور پارہ 43 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔کراچی میں گزشتہ روز شدید گرمی دیکھی گئی اور پارہ 40 ڈگری سینٹی […]

ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز،حتمی فیصلہ آج ہوگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز پیش کردی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی اور کورونا صورتحال پر غور […]