Today

ٹائیگر فورس آج سے آپریشنل ہو جائے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی ہدایت پر قائم ٹائیگر فورس ٹیسٹ رن مکمل ہونے کے بعد آج سے آپریشنل ہو جائے گی جس کا باضابطہ آغاز وزیراعلیٰ عثمان بزدار کریں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کی سافٹ لانچنگ کا تجربہ کامیاب رہا جس میں نوجوانوں نے قومی جذبے کے […]

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر 15 فیصد تک گر گئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں ایک مرتبہ پھر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں۔ گزشتہ ہفتے تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی تاریخی کمی کے بعد منفی 37 ڈالر فی بیرل پر فروخت کیا گیا تھا۔خام تیل کی […]

چھوٹے کاروبار اورصنعتوں کیلیے آج امدادی پیکیج دیا جائیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت صنعتوں کو بجلی، گیس بلوں میں رعایت دے گی۔ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے ٹویٹ کیاکہ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں چھوٹی صنعتوں اور کاروبار کیلیے امدادی پیکیج کا پہلا مرحلہ منظوری کیلیے پیش کیا جائے […]

سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک میں آج پہلا روزہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ رات رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا اور آج وہاں پہلا روزہ ہے۔ علاوہ ازیں کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں بھی آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے۔ افغانستان کی حکومت نے بھی سعودی عرب کی تقلید کرتے ہوئے آج یعنی […]

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہو گا۔ اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت محکمہ موسمیات آفس کراچی میں ہوگا جب کہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہوں گے۔ اس کے علاوہ اسلام آبادکی زونل کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی کوہسارکمپلیکس میں ہوگا۔ رمضان المبارک […]

عالمی کرکٹ کے بڑے آج مستقبل کا لائحہ عمل طے کرینگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)عالمی کرکٹ کے بڑے آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے، ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے لیگ کے مستقبل پرغور ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کے ارکان آج کی اہم ٹیلی کانفرنس میں شریک ہوں گے، پاکستانی وسیم خان سمیت12 فل ممبران اور 3 ایسوسی ایٹ ممالک کے نمائندے کورونا وائرس […]

انٹربینک میں ڈالر کاروبار کے اختتام پر مزید سستاہو گیا

کراچی(کامرس ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی معیشتیں شدید دباﺅ میں ہیں تاہم چند دن سے ڈالر کی قیمت اچانک آسمان کو چھونے کے بعد اب نیچے آنا شروع ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید سستاہو گیاہے ، ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور […]

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے چمن بارڈر کھول دیا گیا

چمن(ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے افغانستان کے صوبہ سپن بولدک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے چمن بارڈر کھول دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان کے صوبہ سپین بولدک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے بارڈر کھول دیا گیا، آج تیس سے زائد پاکستانی ڈرائیور باب دوستی کے راستے داخل ہونے […]

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ جائیں گے۔ عمران خان کوئٹہ میں ایک روزہ دورے کے دوران گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔ انھیں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم دیگراہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

حکومت کا احساس پروگرام آج سے شروع

لاہور(نمائندہ خصوصی)آج سے حکومت کے احساس پروگرام کا آغاز ہوگا اور مستحق خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم ہوگی۔ احساس پروگرام کے تحت مستحقین کے لئےمختلف سرکاری سکولز میں سینٹرزقائم کیے گئے ہیں جو صبح 8 بجے سےشام 5 بجے تک کھلے رہیں گے، امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے محکمہ تعلیم سمیت بینک کا عملہ […]