Treatment

جے یو آئی (ف) کے رہنما کورونا وائرس سےجاں بحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام (ف) کے مقامی رہنما امتیاز قمر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ امتیاز قمرکورونا وائرس کے باعث 15 روز سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں امتیاز قمر کے انتقال پر اظہار […]

بلوچستان میں کورونا مریضوں کے علاج کیلئے پلازمہ تھراپی کا آغاز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کورونا سے صحتیاب افراد کے پلازمہ سے شروع کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے غیر معمولی پیش رفت ہوگئی اور کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے افراد […]

سابق لیگی ایم پی اے کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)راجن پور میں سابق ایم پی اےعاطف مزاری کےقتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مدعی ریحان مزاری کا کہنا ہے کہ ملزم بھائی عبدالباسط مزاری کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، اس سے اچانک گولی چل گئی۔مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے عاطف مزاری کے قتل […]

شوکت خانم ہسپتال،جدید ترین ریڈیو تھراپی سے کینسر کے علاج کا آغاز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں کینسر کا علاج جدید ترین ٹیکنالوجی ریڈیو تھراپی سے شروع ہو گیا۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈیو تھراپی کے لیے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین […]

کورونا،پمز ہسپتال میں طبی عملے کی پہلی شہادت سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کورونا وائرس سے طبی عملے کی پہلی شہادت سامنے آگئی۔ وفاقی دارالحکومت میں متعدد ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے چلڈرن وارڈ کے آپریشن تھیٹر کے ٹیکنیشن ظفر اقبال جان کی بازی ہار گئے۔ چلڈرن وارڈ کے آپریشن […]

پاکستان جلد کورونا کی دوا کی تیاری شروع کر دیگا:ظفر مرزا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج میں مؤثر دوا ’رمڈیسیویر‘ کی تیاری پاکستان میں چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گی جس کی قیمت کم سے کم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی […]

فٹنس مسائل نے حسن علی کا کیریئر داؤ پر لگادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فٹنس مسائل نے فاسٹ بولر حسن علی کے کیریئر کو ایک بار پھر داؤ پر لگادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کے بعد فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں دوبارہ کمر کی تکلیف کا شکار ہیں۔ پی سی بی ان کے علاج کے لیے غیرملکی ڈاکٹرز سے بھی مشاورت کررہا […]

جاپان،’ریمیڈی سیور‘ کو کورونا علاج کیلئے استعمال کرنے کی اجازت

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان نےاینٹی وائرل دوا ریمیڈی سیور (Remdesivir)کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کی اجازت دے دی۔ جاپان کی وزارت صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق ریمیڈی سیور کو غیر معمولی اقدامات کے تحت منظور کیا گیا اور یہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے جاپان کی پہلی منظورکردہ دوا ہے۔ […]

کراچی میں وینٹی لیٹرز کی قلت، کورونا کے علاج میں دشواری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے میں ڈاکٹرز کو مشکل کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز نجی ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے 60 سالہ ڈاکٹر فرقان بروقت وینٹی لیٹر نہ ملنے کے باعث کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔اس حوالے سے جنرل […]

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 7100 سے متجاوز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اورمریضوں کی تعداد 7102 ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3259 ٹیسٹ کئے تھے، صوبے میں 427 میں سے کراچی […]