Visit

پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد بھی کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران قرنطینہ مراکز اور ہسپتالوں کے دورے کرتا رہا، کھانسی اور بخار کی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے […]

وزیراعلیٰ سندھ کا پولیس وین میں 2 اہلکاروں کے بیٹھنے کا حکم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ کے دورے کے دوران پولیس کی گاڑی روک لی اور گاڑی میں صرف 2 افراد سوار ہونے اور انہیں سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ کورونا کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے لاڑکانہ پہنچے اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس […]

ہمارے اقدامات کے بین الاقوامی ادارے بھی معترف ہیں:چیئرمین نیب

لاہور(نمائندہ آفتاب)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ نیب کے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ٹرانسپرینسی انٹر نیشنل، ورلڈ اکنامک فورم اور پلڈاٹ جیسے ادارے معترف ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے لاہور بیورو کا دورہ کیا جہاں انہیں میگا کرپشن کیسز بالخصوص منی […]

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ جائیں گے۔ عمران خان کوئٹہ میں ایک روزہ دورے کے دوران گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔ انھیں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم دیگراہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

قیدی ریاست پر ہرجانے کا دعویٰ کرسکتا ہے:اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں بنیادی حقوق نہ ملنے پر قیدی ریاست پر ہرجانے کا دعویٰ کرسکتا ہے۔ ہائی کورٹ نے ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار سے […]

وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد، ایکسپو سنٹر قرنطینہ کا دورہ

لاہور(نمائندہ آفتاب)وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔لاہور پہنچنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایکسپو سنٹر میں قائم قرنطینہ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور امدادی سامان کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر اعظم کو مستحقین میں راشن کی فراہمی کے […]

ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال تیار

لاہور(نمائندہ آفتاب) کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال تیار کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی سربراہی میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان […]

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر قطر جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر قطرروانہ ہونگے. وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری اورندیم بابربھی ہمراہ ہونگے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران کے امیرِقطرسے اہم ملاقات کرینگے . قطری سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی دورے کے شیڈول کا حصہ ہیں جن میں دو طرفہ […]

ٹرمپ کے درہ بھارت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحفظات کا اظہارکردیا

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحفظات کا اظہارکردیا ہے. ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ڈونلڈ ٹرمپ اورنریندرمودی کو کھری کھری سنادیں. ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کی حکومتیں مسلمان مخالف جذبات اورپالیسیاں رکھتی ہیں۔ […]

” پاکستان شاندارملک، سفرکی حسین یادیں لیکر جارہاہوں “

لاہور(ویب ڈیسک): لیجنڈری کرکٹر اور صدر ایم سی سی کمار سنگاکارا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد دیکھناکا خواہشمند ہوں۔پی سی بی کی جانب سے جاری انٹرویو میں صدر ایم سی سی کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر پاکستان آنے پر بہت خوش ہیں، انفرادی طور پر وہ […]