Buy website traffic cheap

ٹرم کو حذف کریں: اپنی مرحومہ بیوی اپنی مرحومہ بیوی

اپنی مرحومہ بیوی کی یاد میں تاج محل بنانے میں مصروف یہ بزرگ شہری اب کہاں ہے؟ ؟

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں بیوی کی یاد میں چھوٹا تاج محل تعمیر کرنے کا خواہش مند فیض الحسن قادری ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق 83سالہ پوسٹ ماسٹر مند فیض الحسن قادری کی شادی 1953ء میں ایک خاتون تاجا مولی کے ساتھ ہوئی جس کا انتقال 2010ء میں ہوا جس کی قبر پر قادری نے 2012ء میں ایک چھوٹے تاج محل کی تعمیر شروع کی اور اپنی جمع شدہ تمام پونجی اس نے اس کی تعمیر میں لگا دی لیکن رقم ختم ہونے کے باعث اس نے تاج محل کی تعمیر روک دی، تاج محل پر ابھی سنگ مرمر کا کام باقی تھا۔اسی دوران میڈیا میں اس تاج محل کی تعمیر کے بارے میں خبریں چلنے کے بعد اس وقت اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اخیلیش یادیو نے قادری کو اپنے پاس لکھنو? بلایا اور اسے تاج محل کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے رقم دینے کی پیشکش کی جو قادری نے مسترد کر دی اور وزیراعلیٰ کو وہی رقم اس کے علاقے میں ایک گرلز کالج تعمیر کرنے کیلئے خرچ کرنے کا مشورہ دیا جسے وزیراعلیٰ نے قبول کر لیا اور قادری کے نام سے ایک گرلزکالج تعمیر کروادیا۔قادری نے تاج محل کو مکمل کرنے کیلئے دولاکھ روپے جمع کر لئے تھے اور ایک ماربل کمپنی کو آرڈر بھی دے دیا تھا لیکن اس کی موت نے اسے تاج محل مکمل کرنے کی مہلت نہیں دی۔ قادری کو اس کی اہلیہ کے پہلو میں اسی نامکمل چھوٹے تاج محل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔قادری کے قریبی عزیزوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ قادری کے نامکمل کام کو پورے وقار کے ساتھ مکمل کریں گے۔