Buy website traffic cheap


ہوائی جہاز کی کھڑکی میں سیلفی… گھر بیٹھے لیجیے

سیﺅل: اگر آپ کا دل فضائی سفر کےلیے مچل رہا ہے لیکن جیب میں اتنے پیسے نہیں کہ ہوائی جہاز کا مہنگا ٹکٹ خرید سکیں، تو یہ ”ایئرپلین ونڈو لیمپ“ آپ ہی کےلئے ہیں۔کووِڈ 19 کی حالیہ عالمی وبا کے نتیجے میں مقامی اور بین الاقوامی مسافر بردار پروازیں بڑی حد تک بندش کا شکار ہیں؛ اور یہ بندش ان لوگوں کو شدید کوفت میں مبتلا کررہی ہے جو باقاعدگی سے فضائی سفر کرنے والے ہیں۔

جنوبی کوریا کی ایک کمپنی ”ون روم میکنگ“ نے ایسے ہی لوگوں کےلیے ایسے ایل ای ڈی لیمپ تیار کیے ہیں جن پر ہوائی جہاز کی کھڑکی سے کھینچی گئی حقیقی تصویریں ہیں۔ان ایل ای ڈی لیمپس کے روشن ہونے پر یوں لگتا ہے جیسے ہوائی جہاز کی کھڑکی سے باہر کا منظر دکھائی دے رہا ہو۔

یہ ایل ای ڈی لیمپس ان سوشل میڈیا انفلوئنسرز کےلیے مفید ہیں جو ہوائی جہاز میں قدم رکھے بغیر بھی اپنے فالوورز کو یہ جتانا چاہتے ہیں کہ وہ ”اصل میں“ فضائی سفر کر رہے ہیں۔

یعنی یہ ”ایئر پلین ونڈو ایل ای ڈیز“ حقیقت سے اتنی قریب ہیں کہ ان کے ساتھ تصویریں کھینچ کر سوشل میڈیا پر ”جھوٹا بھرم“ قائم کیا جاسکتا ہے۔یہ لیمپ کچھ زیادہ مہنگے بھی نہیں اور ان کی قیمت تقریباً پانچ ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔