Buy website traffic cheap

Taliban offered

طالبان نے افغان حکومت کو جنگ بندی کی پیشکش کردی

کابل:طالبان نے افغان حکومت کو جنگ بندی کی پیشکش کردی ،تفصیلات کے مطابق افغانستان میں اس وقت طالبان کی پیش قدمی جاری ہے کئی بڑے علاقے طالبان کے کنٹرول میں آچکے ہیں ۔
طالبان نے افغان حکومت کو 3 ماہ کیلئے سیز فائر کی پیشکش کردی ہے لیکن اس کے بدلے میں طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغان حکومت کو جیلوں میں موجود طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے 3مہینے کے لیے سیز فائر کی پیش کش کی ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے طالبان سے امن مذاکرات میں شامل نمائندہ نادر نادری نے رپورٹرز کو بتایا کہ طالبان نے تقریباً 7 ہزار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے اہم رہنماوں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے بھی نکالے جائیں تاہم یہ ایک بہت بڑا مطالبہ ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکا اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغان افواج کو پیچھے دھکیلتے ہوئے متعدد اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اس کے علاوہ افغان سرحدوں پر بھی طالبان تیزی سے قابض ہورہے ہیں جب کہ متعدد شہروں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طالبان اور افغان فورسز میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔