Buy website traffic cheap


سعودی عرب میں توکلنا ایپ کا انسٹال لازمی قرار

ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں 2 افراد نے ایک سیکیورٹی گارڈ پر اس لیے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا، کیوں کہ اس نے ان سے توکلنا ایپ دکھانے کا مطالبہ کیا تھا،سعودی شہروں میں کرونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنے موبائل فونز پرتوکلنا ایپ انسٹال کریں جس کے ذریعے صارف کی صحت کے بارے میں اہم معلومات اپ لوڈ کی جاتی ہیں تاکہ اس سے یہ معلوم ہو سکے کہ اکانٹ ہولڈر کرونا وائرس میں مبتلا نہیں ہے،تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ کے ایک شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کر کے زخمی کرنے والے 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

سیکیورٹی اہل کار نے توکلنا ایپ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ افراد کو مال میں داخل ہونے سے روکا تھا،پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی کا کہنا تھا شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کرنے والے گرفتار افراد سعودی شہری اور عمر کی دوسری دہائی میں ہیں۔

جن سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد انھیں متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا جائے گا،سیکیورٹی اہل کار نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کو معمول کے مطابق میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ دو نوجوان مال میں آئے، میں نے ہدایات کے مطابق توکلنا دکھانے کا مطالبہ کیا، ان میں سے ایک کے پاس توکلنا تھا لیکن دوسرے نے تعاون سے انکار کر دیا،سیکیورٹی گارڈ کے بیان کے مطابق دوسرا نوجوان توکلنا دکھانے کے لیے تیار نہیں تھا، جس پر اسے روکا گیا اور اس نے گالم گلوچ شروع کر دی، بعد ازاں معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا، دونوں نے مل کر سیکیورٹی گارڈ کی پٹائی کی اور اسے زخمی کر دیا۔