Buy website traffic cheap


دنیا بھر سے کب تک ٹی بی کے مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہے‌ ؟

لاہور(ویب ڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی مناسب فنڈنگ سے 2045ء تک دنیا بھر سے ٹی بی کے مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق : غیر ملکی خبرر ساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق فرانیسیسی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی مناسب فنڈنگ کے ساتھ 2045ء تک دنیا بھر سے ٹی بی کے مرض کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ طبی ماہرین کی عالمی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بہتر تشخیص علاج معالجہ اور شعور کے ذریعہ ہر سال ایک کروڑ انسانوں کی جانیں بچائیں جاسکتیں ہیں، اس متعدی بیماری سے بچا جاسکتا ہے جس کے لئے احتیاطی تدابیر اور مناسب علاج معالجہ ضروری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے ٹی بی کے خاتمہ کے لئے سالانہ 3 ارب ڈالر کے فنڈز کی ضرورت ہے دنیا کی ایک چوتھائی آبادی اس مرض سے متاثر ہے اور سب سے زیادہ اموات بھارت میں ہو رہی ہیں۔ جدید تحقیق اور نئی ویکسین کی بدولت ٹی بی کے مریضوں کی جانیں بچانے میں مدد مل رہی ہے۔ بیلا روس میں ٹی بی سے متاثر 80 فیصد مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے دستیاب بہتر علاج معالجہ کی بدولت دنیا میں ہر سال 5 سال سے کم عمر کے اڑھائی لاکھ بچوں کی جانیں بچائی جاسکتیں ہیں۔