Buy website traffic cheap


کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز دینے پر پابندی عائد

اسلام آباد: کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد ٹی ایل پی کو فنڈز دینے پر پابندی ہوگی۔

تحریک لبیک پاکستان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلی گئی ہے، اور قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں 79 ویں نمبر پر شامل کیا ہے۔

نیکٹا کے مطابق کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو فنڈز دینے پر پابندی ہوگی، اور اس تنظیم کو خیرات، صدقات یا کسی قسم کی امداد دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مترادف ہوگی۔

نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کے تعین کیلئے وزارت داخلہ کے چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا ہے۔