Buy website traffic cheap


مشہور اینی میٹڈ فلم ’’ٹوائے اسٹوری 4‘‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی

لاہور(ویب دیسک) مشہور اینی میٹڈ فلم ’’ٹوائے اسٹوری 4‘‘ نمائش کے لئے پیش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق: اینی میٹڈ فلموں کے شائقین کا انتظار ختم ہوا، مشہور اینی میٹڈ فلم سیریز ’’ٹوائے اسٹوری‘‘ کی چوتھی فلم ریلیز کردی گئی۔ فلم میں شرارتی کردار ’’وُڈی‘‘ ایک مرتبہ پھر اپنی نٹ کھٹ حرکتوں سے مداحوں کو لطف اندوز کررہا ہے۔ کامیڈی فلم ’’ٹوائے اسٹوری4‘‘ میں ’’فورکی‘‘ نامی ایک نیا کھلونا وُڈی کے گروپ میں شامل ہوتا ہے لیکن وہ اپنے ساتھی کھلونوں کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔ اسی لئے گروپ کو چھوڑ کر کہیں چلا جاتا ہے۔ ادھر وڈی جب اپنے نئے دوست کی تلاش میں نکلتا ہے تو کہانی ایک دلچسپ موڑ لیتی ہے۔

نامور ہالی ووڈ اداکارٹام ہینکس بھی ایڈونچر سے بھرپور فلم میں اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔