Buy website traffic cheap

دریافت

ماہرین نے گنجے پن کا علاج دریافت کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک ) سائنسدانوں نے سر کے بال گرنے کی وجہ دریافت کرنے کے بعد اس کا علاج بھی دریافت کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : امریکا کی نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کی نشو نما کی ذمہ دار پروٹین اور جلد کو تازہ کرنے کے ذریعے گرتے بالوں کوبہ تدریج دوبارہ اگایا جاسکتا ہے۔ اس طرح گنج پن کے شکار کروڑوں لوگوں کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کا کہنا ہے کہ بال گرنے کی وجہ ایک پروٹین کی کمی ہے اور اگر اسے دور کردیا جائے بال دوبارہ اگائے جاسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کی نشو نما کے لیے فعال کردار ادا کرنے والے پیغامات دماغ تک پہنچانے کے عمل کو فعال بنا کر بالوں‌ کے گرنے کے عمل کو روکنے کے ساتھ ساتھ نئے بال اگانے میں مدد لی جاسکتی ہے۔ سائنسدانوں نے ابتدائی طور پر چوہوں پر اس کا تجربہ کیا ہے۔ ماہرین نے کولاجین نامی پروتین جو جلد کو تقویت دینے اور بالوں کو اگانے کی ذمہ دار ہے۔ تحقیقی کی نگرانی کرنے والی سائنسدان مایومی ایتومسار کا کہنا ہے کہ چوہوں پر مذکورہ پروٹین کے استعمال سے چار ہفتوں کے اندر اندر بال اگنا شروع ہوگئے۔ بالوں کی جڑیں ظاہر ہونے گلیں اور نو ہفتے یے بعد نئے اگنے والے بالوں میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا۔ مستقبل میں اس پروٹین کی مدد سے تیار کی جانے والی ادویات گنجے پن کے شکار لوگوں کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

ماہرین نے بلڈ پریشرسے نجات کا حل تلاش کرلیا
لاہور(ویب ڈیسک) امریکا میں امراض قلب کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ بلند فشار خون کو کم کرنے کے لیے کئی سبزیاں کار گر سمجھی جاتی ہیں مگر ان میں بند گوبھی کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے۔

تفصیلات کے مطا بق : ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بند گوبھی پوٹائیشیم سے بھرپور خوراک ہے۔ اس میں سوڈیم کی وافر تاثیر بھی پائی جاتی ہے جو بلند فشار خون کو فعال طریقے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔ خیال رہے کہ بہت سے لوگ بالخصوص ڈی پریشن کے مریض بند گوبی کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسے امراض قلب اور دماغی امراض کا سبب سمجھا جاتا ہے۔ پوٹائیشیم خون کی شریانو کی دیواروں میں اکڑائو کم کرتا ہے اور فشار خون کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بند گوبی پوٹائیشیم کا غیرمعمولی ماخذ ہے جو بلند فشار خون کی وجہ سے ہونے والے امراض قلب کے خطرات کو کم کرتا ہے۔