Buy website traffic cheap

The British government made it more difficult for criminals to obtain citizenship

برطانوی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کیلئے شہریت کا حصول مزید مشکل کر دیا

لندن: برطانیہ کی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے لیے شہریت کا حصول مزید مشکل کردیا ہے۔برطانیہ میں اب ایک سال سے کم عرصہ بھی جیل میں گزارنے والے افراد 10سال تک شہریت کی درخواست نہیں دے سکیں گے۔ برطانوی حکومت کاکہنا ہے کہ سخت قوانین اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سنگین مجرم برطانوی شہریت کا دعویٰ نہیں کر سکتے چاہے جرم کہیں بھی ہوا ہو۔برطانیہ بھر میں شہریت کے حصول کے نئے قواعد پیر سے نافذ ہوں گے جس میں اچھے کردار کے معیار کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔