Buy website traffic cheap

The broker limes the diamond merchant

بروکر نے ہیروں کے تاجر کو چونا لگا دیا،رفوچکر ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی

سورت: بھارتی ریاست گجرات کے سورت شہر میں ہیروں کے تاجر کو مبینہ طور پر دھوکہ دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے. اس شخص نے32 لاکھ روپے مالیت کے ہیروں کو گٹکا کے پیکٹوں کے ساتھ تبدیل کردیا تھا. تاجر رشبھ وورا نے اپنی پولیس شکایت میں کہا کہ ملزم راحیل منجانی ہیروں کے بروکر کے طور پر کام کرتا تھا اور اسے دوسرے تاجر کو فروخت کرنے کے بہانے اپنے دفتر سے 32 لاکھ روپے مالیت کے پالش، گول اور قدرتی معیار کے ہیرے حاصل کرنے کے لیے اعتماد میں لیا۔بروکر نے 13 اور 21 فروری 2023 کے درمیان تین مہر بند پارسلوں میں ہیرے حاصل کیے اور وورا کو ٹوکن منی کے طور پر 2 لاکھ ادا کیے۔ بروکر نے باقی پیسے تین سے چار دن میں دینے کا کہا، لیکن جب پیسے نہ ملے تو وورا نے اپنے ہیرے واپس مانگے، اس وقت فیصلہ ہوا کہ ہیروں کے پارسل دونوں کی موجودگی میں کھولے جائیں گے.جب پارسل کھولے گئے تو ان میں سے ہیروں کی بجائے گٹکے کے پیکٹ برآمد ہوئے. تاجر نے الزام لگایا ہے کہ بروکر نے ایک اور تاجر کے ساتھ مل کر اس کے خلاف سازش کی اور ہیرے غائب کردیے. پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.