Buy website traffic cheap


برطانیہ میں 3 پاکستانیوں کی کھانا عطیہ کرنے کی مہم زور پکڑنے لگی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں 3 پاکستانی نژاد سماجی وکاروباری افراد کی ایک ٹیم کورونا وائرس سے لڑنے والے میڈیکل سٹاف اوراہم کارکنوں کو10 لاکھ مفت کھانا عطیہ کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔

سٹارفٹ بالر ڈیوڈ بیکھم نے بھی اس مہم کی حمایت کی ہے، اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ون ملین میلز مہم صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کو غذائیت سے بھرپور اور صحت مند کھانا فراہم کرنے کے ضمن میں بہت اچھا کام کررہی ہے، مہم کو معروف برطانوی سیاستدانوں ، معروف شخصیات ، کارپوریٹ اداروں اور برطانوی میڈیا کے سرکردہ افراد کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔

ایک ملین کھانوں کا مقصد کورونا بحران کے دوران میڈیکل عملے ، پولیس، سکولوں کے عملے اور فائر فائٹرز کو مفت اور مناسب کھانے کی فراہمی ہے، اس کیلیے عام لوگوں کے لیے فنڈ اکٹھا کیا جاتا ہے۔