Buy website traffic cheap


کفرٹوٹا خداخدا کرکے،وزیراعلی کادفعہ144 پرسختی سے عملدرآمد کا حکم

لاہور(نمائندہ آفتاب)وزیراعلی پنجاب نے دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وباسے متعلق ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے لئے روزانہ 3100مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، آئندہ چند روزمیں مزید آٹھ لیبز فعال ہونے سے یہ تعداد5 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

وزیر اعلی نے اجلاس میں وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کیلئے ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈزبنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔دوسری جانب حکومت نے صوبے میں لاک ڈاﺅن کی 14 اپریل تک توسیع کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ صوبائی دارالحکومت میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکزبدستور بندرہے۔ کریانہ سٹورز،اشیائےضروریہ،سبزی اورپھلوں کی دکانیں شام پانچ بجے جبکہ دودھ دہی کے پوائنٹس رات آٹھ بجے تک کھلے رہے۔