Buy website traffic cheap


پنجاب حکومت کا بڑے شاپنگ مالز اوردکانیں رات10 بجے بند کرنے کافیصلہ

لاہور(نمائندہ آفتاب)اپیکس کمیٹی پنجاب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے بڑے شاپنگ مالز اوردکانیں رات10 بجے بند کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صدارت اپیکس کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اجلاس میں پنجاب میں بڑے شاپنگ مالز اوردکانیں رات10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 بجے کے بعد کسی قسم کی کمرشل سرگرمیاں نہیں ہونے دی جائیں گی ۔شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے مرحلہ وار اقدامات کئے جائیں گے۔