انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پھر سستا ہوگیا

لاہور (کامرس ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم سٹاک مارکیٹ سے بھی سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے آغاز پر 16 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر اس وقت 159 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ،کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 267پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی واقع ہوئی شروع ہوئی اور انڈیکس 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 227 کی سطح پر آ گیاہے ۔