ای سی سی نے مزدور ریلیف پیکج کے طریقہ کار کی منظوری دیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزدور ریلیف پیکج کے طریقہ کار کی منظوری دیدی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ای سی سی نے مزدور ریلیف پیکج کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں طے پایا کہ مزدوروں کی رجسٹریشن صرف احساس مزدور پورٹل کے ذریعے کی جائے گی اور مزدوروں کو احساس لیبر کیٹگری فور کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا، مزدور کیٹگری فور کی کوالیفکیشن کیٹگری تھری کے ذریعے چیک کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس سے متاثرہ مزدوروں کو 12 ہزار روپے فراہم کرنے کی منظوری بھی دی ، رقوم آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے مستحقین میں تقسیم کی جائیں گی۔

وزیر اعظم نے مزدور ریلیف پیکیج کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں سے مزدور ریلیف پیکج کےلیے 75 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔