Buy website traffic cheap


تھائی لینڈ میں نومولود بچوں کے چہرے پلاسٹک شیلڈ سے ڈھک دئے گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نوول کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نومولود بچوں کے چہرے پلاسٹک فیس شیلڈ سے ڈھکنے کا انتطام کر لیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں اداے کے مطابق تھائی لینڈ کے ہسپتالوں میں نومولود بچوں کو کورونا سے بچانے کے لیے ان کے چہروں کو پلاسٹک فیس شیلڈ سے ڈھانپا جا رہا ہے۔تھائی لینڈ کے ایک ہسپتال سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نرسوں نے پیدا ہونے والے بچوں کے چہرے پلاسٹک شیلڈ سے ڈھک دیئے ہیں تاکہ یہ جراثیم سے بچ سکیں۔

اس متعلق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم پیدا ہونے والے بچوں کا خاص خیال رکھنے کے لیے اس اقدام کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ وہ عالمگیر وبا کے جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔کورونا وائرس سے متعلق طبی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بڑی عمر کے افراد کے علاوہ چھوٹی عمر کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

دو اپریل کو دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پہلے نومولود بچے کی ہلاکت سامنے آئی تھی جو امریکا سے رپورٹ ہوئی تھی۔