Buy website traffic cheap

The famous cricketer of the Indian team is also a fan of Haris Rauf.

بھارتی ٹیم کے نامور کرکٹر بھی حارث رؤف کے مداح

دبئی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک بھی پاکستان کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کی بولنگ کے مداح نکلے۔دنیش کارتک کا کہنا ہے کہ واضح طور پر حارث رؤف وائٹ بال کرکٹ میں اس وقت دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، کچھ سال پہلے تک حارث ٹینس بال کے ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے۔انہوں نے کہا کہ حارث نے لاہور قلندرز کے ساتھ سفر شروع کیا، لیگ کرکٹ کھیلی اور پھر پاکستان ٹیم میں شاندار پرفارمنس دکھائی، حارث رؤف ڈیتھ اوورز کے بہترین بولر ہیں۔واضح رہے کہ حارث رؤف ان دنوں انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ لیگ میں ویلش فائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، گزشتہ روز دی ہنڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔اس کے علاوہ دی ہنڈرڈ لیگ میں حارث رو¿ف کے ساتھ شاہین آفریدی بھی ان ایکشن ہیں۔