Buy website traffic cheap


مردہ انسان سے کورونا وائرس منتقل ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمگیر وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے انتہائی احتیاط کی جارہی ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین بھی خاص عمل کے تحت کی جاتی ہے لیکن تمام تر احتیاط کے باوجود پہلی بار مردہ انسان سے وائرس دوسرے انسان میں منتقل ہونے کا کیس سامنے آیا ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے ہر روز ہی کوئی نئی بات سامنے آرہی ہے کہ آیا یہ وائرس کس سطح پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے یا یہ وائرس صرف بات چیت کرنے سے بھ پھیل سکتا ہے یا نہیں۔اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ ماسک کا استعمال صرف وہ ہی لوگ کریں جن میں انفیکشن کی علامات موجود ہیں لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ ہر شخص ماسک کا استعمال کرے۔چند روز قبل یہ خبر بھی سامنےآئی تھی کہ انسانوں کے علاوہ پالتو جانوروں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے خاص طور پر بلیوں میں جنہیں اپنے مالک سے کوروناوائرس لگا تھا۔

لیکن ان تمام تر باتوں کے بعد حال ہی میں ایک اور خبر سامنے آئی ہے کہ تھائی لینڈ میں ایک شخص کو کورونا وائرس سے مرنے والے انسان سے کورونا وائرس منتقل ہوا ہے، یہ مرے ہوئے انسان سے کورونا وائرس منتقل ہونے کا پہلا کیس ہے۔