Buy website traffic cheap


پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

آسٹریلیا کے آل راﺅنڈر مچل مارش فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آج کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

مہمان ٹیم کے کپتان ایرن فنچ نے کہا ہے کہ پاکستانی بولرز کو کھیلنا ایک چیلنج ہے جبکہ پاکستانی اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں بڑے نام شامل نہیں ہیں، پھر بھی انہیں ہلکا نہیں لے سکتے۔