Buy website traffic cheap


لاہور پولیس میں کورونا سے پہلی شہادت

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پولیس میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت ہوئی ہے جہاں 27 سالہ ہیڈ کانسٹیبل شمس شفیق کورونا وائرس سے شہید ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ہربنس پورہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل شمس شفیق کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس پر وہ میو ہسپتال میں زیر علاج تھا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ شمس شفیق سکندریہ کالونی کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔

سی سی پی او ذوالفقار حمیدنے شمس شفیق کو لاہور پولیس کی طرف سے سلام پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید پیکج کی منظوری کے لیے آئی جی پنجاب کو سفارش کی جائے گی اور شہید کے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے گا۔