Buy website traffic cheap


عالمی کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ٹوئٹر کے بانی نے ایک ارب ڈالر عطیہ کردیئے

سلیکان ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہورِ زمانہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹوئٹر‘‘ کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے عالمی کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ایک ارب ڈالر عطیہ کردیئے ہیں۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم 167 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی قائم کی ہوئی ایک اور کمپنی ’’سکوائر‘‘ میں اپنے حصص (ایکویٹی) کے ایک ارب ڈالر عالمی کورونا ریلیف فنڈ میں منتقل کررہے ہیں۔ یہ رقم ان کے مجموعی اثاثوں کا 28 فیصد ہے۔

I’m moving $1B of my Square equity (~28% of my wealth) to #startsmall LLC to fund global COVID-19 relief. After we disarm this pandemic, the focus will shift to girl’s health and education, and UBI. It will operate transparently, all flows tracked here: https://t.co/hVkUczDQmz
— jack (@jack) April 7, 2020

اپنی اسی ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ جب یہ وبا ختم ہوجائے گی تو اس کے بعد وہ لڑکیوں کی تعلیم و صحت اور ’’یو بی آئی‘‘ (عالمی بنیادی آمدن) پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔