Buy website traffic cheap

The identification of those who attacked military installations continues

جناح ہاﺅس و دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت کا سلسلہ جاری

لاہور:لاہور میں جناح ہاﺅس پرحملہ کرنے والے کئی شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد توڑپھوڑ، قیمتی اشیاءاور دستاویزات چوری کرنے والےشرپسندوں کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔جناح ہاو¿س اور دیگر فوجی تنصیبات پرحملہ کرنے والے کچھ شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کور کمانڈر ہاو¿س میں جلاو¿ گھیراو¿ اور توڑ پھوڑ کرنے والے بیشتر افراد کی بھی شناخت ہوگئی ہے، پولیس نے ان شرپسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق شرپسندوں میں اویس مشتاق، عباد فاروق، محمد حاشر خان اورجہانزیب خان شامل ہیں جب کہ پر تشدد کارکن مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر اور پٹرول بم سےلیس تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسےافراد جنہوں نےملک کے دیگر علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آرہے ہیں۔خیال رہے کہ 9 مئی کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں پی ٹی ا?ئی کے مشتعل مظاہرین نے جلاو¿ گھیراو¿ کیا،فوجی و سرکاری املاک اور عوامی مقامات کو نذرا?تش بھی کیا۔