Buy website traffic cheap


وزارت صحت نے کورونا سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت قومی صحت نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

وزارت قومی صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد مردوں کی ہے اور وائرس سے انتقال کرنے والے 80 فیصد افراد 51 برس سے زائد عمرکے مرد ہیں۔

وزارت قومی صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 65 فیصد 50 سال سے کم عمر ہیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے اب تک انتقال کرنے والے افراد میں 71 فیصد دیگر جان لیوا امراض کا شکار بھی تھے جب کہ انتقال کرنے والوں میں سے 94 فیصد افراد زیرعلاج رہنےکے بعد گزرگئے اور کورونا سے موت کا شکار ہونے والوں میں سے 61 فیصد وینٹی لیٹرزپر رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔