Buy website traffic cheap


کہکشاوں کو ہڑپ کرجانے والی بھوکی کہکشاں دریافت

لاہور(ویب ڈیسک)ناسا نے چند سال قبل دریافت ہونے والی ایک دوردراز کہکشاں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت تیزی سے دیگر کہکشاو¿ں کو ہڑپ کررہی ہے۔اس کہکشاں کا نام بھی اپنے کام کی طرح عجیب ہے جس پر کسی پاس ورڈ کا گمان ہوتا ہے۔ جی ہاں! WISE J224607.55-052634.9 کہکشاں پہلی مرتبہ چلی میں واقع مشہور رصدگاہ نےدریافت کی تھی۔ مسلسل مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ انتہائی بھوکی کہکشاں اپنی پڑوسی کہکشاوں کو نگل رہی ہے اور اس کے اندر جذب ہونے سے قبل ثقل کے زور سے شکار کہکشائیں ٹیڑھی میڑھی ہوکر فنا ہورہی ہیں۔ناسا کے مطابق یہ ہماری معلومات کے مطابق ’انتہائی روشن ترین‘ کہکشاں بھی یے جس کا عقدہ اب کھل گیا ہے کیونکہ یہ دوسری کہکشاو¿ں کو کھاکر روشن ہوئی ہے۔