Buy website traffic cheap

The national airline's decision to access 14 more cities in China

قومی ایئر لائن کا چین کے مزید14 شہروں تک رسائی کا فیصلہ

کراچی: قومی ایئر لائن نے چین کے مزید 14 شہروں تک رسائی کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے چین کے 16 شہروں تک بیک وقت فضائی آپریشن چلانےکااعلان کیا گیا ہے۔پی آئی اے نے بیجنگ اورشنگھائی کےبعد مزید14 شہروں تک فلائٹس چلانےکا منصوبہ تیار کرلیا ، پی آئی اے اب کراچی، اسلام آباد،لاہورودیگرشہروں سے چین کے16 شہروں کیلئے فلائٹس چلائےگی۔ چین کے16 شہروں میں بیک وقت فلائٹس سےپاکستان اورچین کے درمیان تعلقات میں مزیداضافہ ہوگا۔ چین میں فلائٹ نیٹ ورک بڑھانے سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔