Buy website traffic cheap


دورہ یورپ کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ میں 5 مییچز کی سیریز مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی جمعہ کی صبح لاہورکے علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے اورپھراپنے گھروں کوروانہ ہوگئے۔ ہیڈ کوچ ایکمین بھی ٹیم کے ساتھ آئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے دورہ یورپ میں ہالینڈ، بیلیجم اور اسپین کے ساتھ 5 میچز کھیلے جس میں 2 میچز جیتے۔ پاکستان نے مجموعی طورپر14 گول کیے جبکہ 18 اس کے خلاف ہوئے۔

لاہور میں قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 10 مئی سے شروع ہوگا۔ہیڈکوچ کا کہنا ہے کہ یورپین ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے لڑکوں نے بہت کچھ سیکھاہے۔جو خامیاں سامنے آئی ہیں ان کودورکرنے کے لئے کیمپ میں محنت کریں گے۔ قومی ٹیم کا اگلا ہدف مئی کے آخری ہفتے میں انڈونیشیا کےشہر جکارتا میں ہونے والا ایشیا کپ ہے جس کی 4 بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔