Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2279 ہوگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2279 تک جا پہنچی ہے۔

بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 10 اور سندھ میں 9 ہوگئی۔بدھ کے روز سندھ میں ہونے والی ہلاکت کراچی شہر میں رپورٹ ہوئی جہاں 59 سالہ مریض کو 19 مارچ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا وہ انتقال کرگیا۔

پاکستان میں آج کے کیسز کی صورتحال
پاکستان میں آج جمعرات کورونا وائرس کے اب تک 57 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 34 اور خیبرپختونخوا میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 2 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔